ریڈ سوس بنانے کے اجزاء:
K&N’s Chicken Tikka Chunks 400گرام
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
لہسن 1چائے کا چمچ
پیاز آدھا کپ
دھنیا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
لہسن پاؤڈر 1چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
کٹی لال مرچ 1چائے کا چمچ
پسے ہوئے ٹماٹر 1چوتھائی کپ
ٹماٹو پیسٹ 2کھانے کے چمچ
خشک اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
خشک بیزل آدھا چائے کا چمچ
میک اینڈ چیز کے اجزاء:
ابلی ہوئی میکرونی 2کپ
کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
مکھن 2کھانے کے چمچ
میدہ 2کھانے کے چمچ
دودھ 2کپ
چیڈر چیز 1چوتھائی کپ
موزریلا چیز 1چوتھائی کپ
پامیزن چیز 1چوتھائی کپ
کریم چیز 1چوتھائی کپ
پارسلی حسبِ ضرورت
ترکیب:
پیکٹ پر دی گئی ہدایات کے مطابق K&N’s Chicken Tikka Chunks تیار کر لیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں پیاز اور لہسن ڈال کر ایک منٹ بھون لیں۔
پھر اس میں نمک، لال مرچ پاؤڈر، لہسن پاؤڈر، کالی مرچ،دھنیا پاؤڈر، کٹی لال مرچیں، پسے ہوئے ٹماٹر اور ٹماٹر پیسٹ ڈال کر پانچ سے چھ منٹ پکائیں۔
اب اس پر سبز دھنیا، اوریگانو اور بیزل چھڑک دیں۔
پھر اس پر K&N’s Chicken Tikka Chunksرکھیں اور اچھی طرح مکس کریں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔
میک اینڈ چیز ترکیب:
ایک پین میں مکھن پگھلا کر اس میں میدہ ڈالیں اور درمیانی ہلکی آنچ پر ایک منٹ پکاائیں۔
اب تھوڑا تھوڑا کر کے دودھ ڈالیں اور حل کر تے جائیں جب مکسچر اچھی طرح ابل جائے اور چولہا ہلکا کر کے دو منٹ دم پر رکھ دیں۔
پھر اس میں سفید مرچ، کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب چولہا ہلکا کر اس میں کریم چیز، چیڈر چیز، موزریلا چیز اور پامیزن چیز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اس میں تیار کی ہوئی میکرونی ڈالیں اور مکسچر میں اچھی طرح مکس کرلیں۔
اسمبلنگ:
چھوٹے سرونگ باؤل لیں اس میں میک اینڈ چیز کی تہہ لگائیں۔
اب اس پر K&N’s Chicken Tikka Chunks Sauce اورمیک اینڈ چیز کی تہہ لگائیں۔
پھر اس پر سبز شملا مرچ، سرخ شملامرچ، موزریلا چیز اور کٹی لال مرچ ڈالیں۔
اب پہلے سے گرم اوون میں ایک سو اسی کے درجہ حرارت پر پانچ منٹ بیک کر لیں۔
تیار ی کا وقت: 25منٹ
پکانے کا وقت: 35-40منٹ
افراد: 3-4
2 Comments
Delicious
ReplyDeleteThank you sir. Please come back again.
DeletePost a Comment