چیز مکسچر اجزاء:
کریم چیز 1کپ
پامیزن چیز 1چوتھائی کپ
موزریلا چیز آدھا کپ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
کریم 2-3کھانے کے چمچ
چکن فلنگ:
چکن (ابلا اور باریک کٹا ہوا) 1کپ
پاستا ساس آدھا کپ
شملا مرچ آدھا کپ
پیاز چوپڈ آدھا کپ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ حسبِ ذائقہ
لزانیہ شیٹس حسبِ ضرورت
موزریلا چیز ٹوپنگ کے لئے
کوٹِنگ کے اجزاء:
میدہ حسبِ ضرورت
انڈے 4عدد
بریڈ کرمبز حسبِ ضرورت
ترکیب:
ایک باؤل میں کریم چیز، پامیزن چیز، موزریلا چیز، کریم، کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس
کر یں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب ایک دوسرے باؤل میں ابلا اور باریک کٹا ہوا چکن، پاستا ساس، شملا مرچ، پیاز، نمک، کالی مرچ ڈال کر مکس کریں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔
پھر ابلی ہوئی لزانیہ شیٹ لے کر اس پر کریم چیز ، موزریلا چیز پھیلا دیں اور ایک کنارے پر چکن فلنگ ڈال کر رول کر دیں۔
اب 30منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
پھر لزانیہ رول کو میدہ، انڈہ اور برےٖڈ کرمز میں کوٹ کریں۔
اب لزانیہ رول کو 10منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
پھر لزانیہ رولز کو درمیانی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
تیاری کا وقت :40 منٹ
پکانے کا وقت :10-12 منٹ
افراد :افراد 2-3
0 Comments
Post a Comment