لزانیہ کے اجزاء:
K&N’s Shami Kabab 12عدد
لزانیہ شیٹس 08-10عدد
کٹی شملا مرچ 1عدد
کٹا ہوا پیاز 1عدد
چیڈر چیز 1کپ
مشروم 1کپ
چیز سوس بنانے کے اجزاء:
مکھن 3کھانے کے چمچ
میدہ 3کھانے کے چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
دودھ ڈیڑھ کپ(1.5)
پانی آدھا کپ
چیڈر چیز آدھا کپ
پاستا سوس کے اجزاء:
ٹماٹر 1کلو
پیاز 1عدد
لہسن کی جویں 3 عدد
زیتون کا تیل 2کھانے کے چمچ
اٹالین سیزننگ 3کھانے کے چمچ
بیزل کے پتے 2کھانے کے چمچ
چیز بنانے کی ترکیب:
ایک پین میں ہلکی آنچ پر مکھن پگھلا لیں اور دو منٹ کے لئے میدے میں مکس کریں۔
اب چولہا بند کر کے اس میں تھوڑا تھوڑا کر کے دودھ ڈالیں اور چولہا چلا کر ہلکی آنچ پر سوس گاڑھی ہونے تک پکائیں۔
جب سوس گاڑی ہوجائے تو اس میں پانی ڈال کر پکائیں جب تک ٹھیک سے پک جائے۔
اب اس پر نمک اور سفید مرچ ڈال کر چولہے سے اتار لیں اور کٹی ہوئی چیز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
چیز سوس تیار ہے۔
پاستا سوس ترکیب:
ایک پین میں زیتون کا تیل گرم کر کے اس میں پیاز اور لہسن ڈال کرتین منٹ کے لئے بھون لیں۔
اب اس میں پسے ہوئے ٹماٹر، تازہ بیزل، اٹالین سیزننگ اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر بیس
منٹ تک دم پر رکھ دیں۔
(آپ پاستا سوس کو دو ہفتوں کے لئے فریج میں رکھ سکتے ہیں)۔
اسمبلنگ:
پیکٹ پر دی گئی ہدایات کے مطابق K&N's Shami Kabab تیار کر لیں۔
اب ایک بیکنگ ڈِشمیں پاستا سوس پھیلا کر اس پر تین سے چار لزانیہ سٹرِپس رکھیں۔
پھر اس پر K&N's Shami Kababرکھ کر اس پر شملا مرچ، پیاز، ریڈ سوس، آدھا کپ موزریلا چیز اور آدھا کپ چیڈر چیز ڈالیں۔
اب اس پر تین سے چار شیٹس رکھیں اور پھر دوبارہ K&N's Shami Kababرکھ کر اس پر شملا مرچ، پیاز، ریڈ سوس، آدھا کپ موزریلا چیز اور آدھا کپ چیڈر چیز ڈالیں۔
پھر اس پر چیڈر چیز اور موزریلا چیز چھڑک کر سبز اور لال شملا مرچ کے ساتھ گارنش کریں۔
اب پہلے سے گرم اوون میں 190کے ٹمپریچر پر دس سے بارہ منٹ کے لئے چیز پگھلنے تک بیک کریں۔
مزیدارشامی کباب لزانیہ تیار ہے۔
تیاری کا وقت :10 منٹ
پکانے کا وقت :20 منٹ
افراد :افراد 5-6
1 Comments
Good one. Nice keep it up
ReplyDeletePost a Comment