اجزاء
K&Ns Kafta Kabab 400 گرام
لازانیہ شیٹ 12عدد
پیاز(درمیانیاور چوپ) 1عدد
لہسن(چوپ) 3
نمک حسبِ ضرورت
کالی مرچ کُٹی ہوئی 1 چائے کا چمچ
لال مرچ کُٹی ہوئی 1 چائے کا چمچ
پالک 1 کپ
لیموں کا چھلکہ 1 چائے کا چمچ
چیڈر چیز 1 کپ
انڈا 2عدد
پارمیزان چیز 1 کپ
مزریلا چیز 2کپ
ترکیب
کافتہ کباب پیکٹ پر لکھی ہوئی ہدایات کے مطابق تیار کر لیں۔
ایک بر تن میں پانی لیں اس میں نمک ڈال کر ملا لیں اب اس میں لازانیہ شیٹ ڈال کر پانچ سے
آٹھ منٹ پکا لیں۔اور نکال کر خشک کر لیں۔
پالک فلنگ بنانے کی ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں پیاز، لہسن ڈال کر ہلکا سا پکا لیں۔
اب اس میں نمک، کالی مرچ، لال مرچ کُٹی ہوئی ، پالک ڈال کر ہلکا سا پکا لیں۔
اس میں لیموں کا چھلکہ ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں ۔
چیز مکسچر بنانے کی ترکیب:
ایک برتن لیں اس میں چیڈر چیز، پارمیزان چیز، انڈا، نمک، کالی مرچ ڈال کر ملا لیں۔
لازانیہ کباب رولز اپ بنانے کی ترکیب:
ایک بیکنگ برتن کی تہہ میں پاستہ سوس لگا لیں۔
اُبلی ہوئی لازانیہ شیٹ پر پاستہ سوس لگائیں اور اس پرتیار کیا ہوا کافتا کباب رکھیں پھر اس پر تیار کی ہوئی پالک اور موزریلہ چیز ڈال کر شیٹ کو رول کر لیں اور بیکنگ والے برتن میں رکھ دیں
اب اس پر پاستہ سوس لگا دیں اور اس پھر اس پر موزریلا چیز، پارمیزان چیز ڈال کر پھیلا دیں۔
اب اس کو 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس منٹ تک بیک کر دیں۔
پارسلے کے ساتھ گارنش کر لیں۔
پکانے کا وقت :45 Minutes
افراد :6
0 Comments
Post a Comment