اجزاء:
چکن 1کپ
سینڈوچ بریڈ سلائس حسبِ ضرورت
سویٹ کارن 3کھانے کے چمچ
پیزا سوس 3کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ضرورت
کٹی لال مرچیں 1چائے کا چمچ
لہسن پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
اوریگانو 1چائے کا چمچ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
لال شملا مرچ 1چوتھائی کپ
سبز شملا مرچ 1چوتھائی کپ
موزریلاچیز حسبِ ضرورت
کالا زیتون حسبِ ضرورت
ترکیب:
ایک باؤل میں چکن، سویٹ کارن، کالی مرچ، نمک، کٹی لال مرچ، کٹی لال مرچ، لہسن پاؤڈر، اوریگانو، یزا سوس اور شملا مرچ ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کرلیں، فلنگ تیار ہے۔
اب سینڈوچ میکر کو مکھن سے گریس کر لیں اور سینڈوچ بریڈ پر اچھی طرح فلنگ پھیلا لیں۔
پھر اس پر کالا زیتون رکھ کرچیز چھڑک دیں۔
اب دوسرا سلائس رکھ کر سینڈوچ میکر میں پانچ سے چھ منٹ لائٹ گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں۔
مزیدار سینڈوچ تیار ہے۔
تیاری کا وقت :20 منٹ
پکانے کا وقت :20 منٹ
افراد :افراد 3-4
0 Comments
Post a Comment