وائٹ سوس بنانے کے اجزاء:
دودھ 2کپ
مکھن 1کھانے کا چمچ
میدہ 2کھانے کے چمچ
اوریگانو 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
سفید مرچ 1چائے کا چمچ
چکن قیمہ بنانے کے اجزاء:
چکن قیمہ آدھا کلو
پیاز آدھا کپ
لہسن 1کھانے کا چمچ
ٹماٹر 1کپ
ٹماٹو کیچپ 1کپ
نمک حسبِ ذائقہ
کٹی لا ل مرچ 1کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
اوریگانو آدھا کھانے کا چمچ
سبز یاں فرائی کر نے کے اجزاء:
سبز شملہ مرچ 1چوتھائی کپ
سرخ شملہ مرچ 1چوتھائی کپ
پیلی شملہ مرچ 1چوتھائی کپ
مشروم 1چوتھائی کپ
نمک حسبِ ذائقہ
کٹی لال مرچیں 1چائے کا چمچ
اسمبلنگ کے اجزاء:
بریڈ سلائس 8عدد
موزریلا چیز حسبِ ضرورت
چیڈر چیز حسبِ ضرورت
اوریگانو حسبِ ضرورت
ترکیب:
ایک پین میں مکھن اور میدہ ڈال کر ایک منٹ پکا لیں۔
اب اس میں دودھ، اوریگانو، نمک اور سفید مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
پھر سوس کو تھوڑا سا گاڑھا ہونے تک پکائیں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔
چکن قیمہ بنانے کی ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں پیاز اور لہسن ڈال کر تھوڑا سا پکا لیں۔
اب اس میں چکن کا قیمہ ڈال کر پانچ منٹ تک پکا لیں۔
پھر اس میں ٹماٹر، نمک، کٹی لال مرچ، کالی مرچ اور اوریگانو ڈال کر چھ سے سات منٹ پکائیں۔
جب قیمہ اچھے سے پک جائے تو اس میں کیچپ ڈال کر تین سے چار منٹ تک پکا لیں، چکن فلنگ تیار ہے۔
سبزیاں فرائی کر نے کی ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں سبز شملہ مرچ، سرخ شملہ مرچ، پیلی شملہ مرچ، مشروم، کارن، نمک اور کٹی لال مرچ ڈال کر دو سے تین منٹ پکا لیں، فرائی سبزیاں تیار ہیں۔
اسمبلنگ:
بریڈ سلائس لے کر ان کی سائیڈیں کاٹ کر بیل کر پتلا کر لیں۔
اب ایک بیکنگ ڈِش میں تیار کی ہوئی وائٹ سوس پھیلا لیں۔
پھر اس پر بریڈ سلائس رکھ کر چکن قیمہ پھیلا دیں۔
اب اس پر موزریلا، چیڈر چیز اور فرائی کی ہوئی سبزیاں پھیلا لیں۔
پھر بریڈ سلائسز کی ایک اور تہہ لگائیں اور اس پر موزریلا، چیڈر چیز اور فرائی کی ہوئی
سبزیاں ڈال دیں۔
اب اس پر اوریگانو چھڑک کر اوون میں ایک سو اسی درجہ حرارت پر چیز پگھلنے تک بیک کر لیں۔
مزیدار بریڈ لزانیہ تیا ر ہے۔
تیاری کا وقت :15-20 منٹ
پکانے کا وقت :25-30 منٹ
افراد :افراد 3-4
0 Comments
Post a Comment