پیزا ڈو بنانے کے اجزاء:
میدہ 2کپ
خمیر 1کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
چینی 1کھانے کا چمچ
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
چکن میرینیشن بنانے کے اجزاء:
چکن بون لیس آدھا کلو
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ 1چائے کا چمچ
اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
سویا سوس 1کھانے کا چمچ
کٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
وائٹ سوس بنانے کے اجزاء:
مکھن 1کھانے کا چمچ
لہسن 1کھانے کا چمچ
کٹی لال مرچیں آدھا چائے کا چمچ
کریم 1کپ
دودھ 2کپ
پامیزن چیز 1چوتھائی کپ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
اوریگانو 1چائے کا چمچ
ٹوپنگ کے اجزاء:
موزریلا چیز حسبِ ضرورت
چیڈر چیز حسبِ ضرورت
پالک حسبِ ضرورت
اوریگانو چھڑکنے کے لئے
مشروم حسبِ ضرورت
چکن بنانے کی ترکیب:
ایک باؤل میں نمک، کالی مرچ، اوریگانو، سویا سوس اور کٹی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور چکن کو اس میں پندرہ سے بیس منٹ میرینیٹ کر لیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں چکن پانچ سے آٹھ منٹ پکا لیں، چکن ٹوپنگ تیار ہے۔
وائٹ سوس بنانے ک ترکیب:
ایک پین میں مکھن اور لہسن ڈال کر ایک منٹ بھون لیں۔
اب اس میں دودھ، کالی مرچ، اوریگانو، کٹی لال مرچیں اور نمک ڈال کر تین سے چار منٹ پکائیں۔
پھر آخر میں اس میں پامیزن چیز ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔
ڈو بنانے کی ترکیب:
ایک باؤل میں میدہ، خمیر،چینی اور کھانے کا تیل ڈال کر نرم ڈو گوندھ لیں اورپندرہ سے بیس منٹ گرم جگہ پر رکھ دیں۔
اب ڈو کو چار برابر حصوں میں کاٹ لیں اور پیڑے بنا لیں۔
پھر پیڑوں کو بیل کر گریس کی ہوئی بیکنگ ڈِش میں رکھیں۔
اب کانٹے سے اس پر نشان لگائیں اور وائٹ سوس پھیلا دیں۔
پھر اس پر پکا ہوا چکن، موزریلا چیز، چیڈر چیز، ٹماٹر، پالک اور مشروم ڈال کر اوریگانو
چھڑک دیں۔
اب پہلے سے گرم اوون میں ایک سو اسی کے درجہ حرارت پر دس سے پندرہ منٹ بیک کر لیں۔
مزیدار الفریڈو پیزا تیار ہے۔
تیاری کا وقت :15-20 منٹ
پکانے کا وقت :25-30 منٹ
افراد :افراد 2-3
0 Comments
Post a Comment