اجزا:
چکن بون لیس 1کلو
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
دھنیا 2-3کھانے کے چمچ
سبز مرچیں 2کھانے کے چمچ
زعفران آدھا چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
سفید مرچ 2چائے کے چمچ
ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
سونف پاؤڈر 1چائے کا چمچ
کریم 1کپ
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
گھی برش کے لئے
سونف رائتہ کے اجزاء:
دہی 1کپ
سونف پاؤڈر 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
چِلی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
ذیرہ 1چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
سبز مرچیں 2-3عدد
پودینے کے پتے 1چوتھائی کپ
تازہ دھنیا آدھا کپ
ترکیب:
چکن کو بڑے بڑے پیسوں میں کاٹ کر اس پر کھانے کا تیل، دھنیا، سبز مرچیں، زعفران، نمک، سفید مرچ، ہلدی، ذیرہ، سونف پاؤڈر، کریم اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح میرینیٹ کر کیتیس سے چالیس منٹ کے لئے سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب چکن کو سیخوں پر لگائیں اور کوئلوں پر گرِل کر لیں۔
جب چکن اسی فیصد تک پک جائے تو اس پر گھی یا کھانے کا تیل لگائیں۔
اب دو سے تین منٹ اور پکائیں جب تک چکن اچھی طرح پک جائے۔
رائتہ بنانے کی ترکیب:
ایک بلینڈر میں سونف پاؤڈر، نمک، چِلی پاؤڈر، لیموں کا رس، ذیرہ، دھنیا پاؤڈر، سبز مرچیں، پودینے کے پتے اور تازہ دھنیا ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔
اب ایک کپ میں تین سے چار کھانے کے چمچ دہی اور بلینڈ کیا ہوا مکسچر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
تیاری کا وقت :15 منٹ
پکانے کا وقت :35 منٹ
افراد :افراد 3-4
1 Comments
thank you. please come back again
ReplyDeletePost a Comment