بریڈ باؤل کے اجزاء:
میدہ 500گرام
چینی 2کھانے کے چمچ
نمک 2چائے کے چمچ
خمیر 1اورآدھا کھانے کا چمچ
مکھن 1چوتھائی کپ
گرم پانی حسبِ ضرورت
بٹر چکن کے اجزاء:
چکن بون لیس آدھا کلو
دہی آدھا کپ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
مصالحہ بنانے کے اجزاء:
مکھن 3کھانے کے چمچ
سبز مرچیں 1کھانے کا چمچ
پیاز 1کپ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
پسے ہوئے ٹماٹر 1کپ
ٹماٹروں کی پیسٹ 2کھانے کے چمچ
کریم 1کپ
دودھ 1کپ
لا ل مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
ذیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
سفید مرچ 1چائے کا چمچ
بریڈ باؤل ترکیب:
ایک باؤل میں میدہ، چینی، نمک، خمیر اور مکھن ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب تھوڑا تھوڑا کر کے پانی ڈالیں اور نرم ڈو گوندھ کر کلنگ ریپ میں بیس سے پچیس منٹ ڈھک کر رکھ دیں۔
پھر ڈو کو چار برابر حصوں میں کاٹ کر پیڑے بنا لیں۔
جب ڈو کا سائز دو گنا ہوجائے تو 180کے ٹمپریچر پر پندرہ سے بیس منٹ بیک کر لیں۔
بٹر چکن بنانے کی ترکیب:
ایک باؤل میں دہی، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، لیموں کا رس، گرم مصالحہ، کھانے کا تیل اور نمک ڈال کر تمام اجزاء اچھی طرح مکس کریں اور چکن کو اس میں پندرہ سے بیس منٹ میرینیٹ کر لیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے میرینیٹ کئے ہوئے چکن کو اچھی طرح پکا لیں۔
گریوی بنانے کی ترکیب:
ایک پین میں مکھن اور پیاز ڈال کر پانچ سے چھ منٹ پکائیں۔
اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور سبز مرچیں ڈال کر ایک منٹ بھون لیں۔
پھر پسے ہوئے ٹماٹر، ٹماٹروں کی پیسٹ، ہلدی، نمک، ذیرہ پاؤڈر اور سفید مرچ ڈال کر اچھی
طرح مکس کریں۔
اب دودھ اور چکن ڈال کر دس سے پندرہ منٹ پکائیں۔
پھر آخر میں کریم ڈال کر چار سے پانچ منٹ پکائیں۔
اسمبلنگ:
ایک بریڈ باؤل لے کر اس کو اوپر سے کاٹیں اور اندر سے خالی کر لیں۔
اب تیار کیا ہوا بٹر چکن رکھیں اور اس پر دھنیا چھڑک دیں۔
تیاری کا وقت :20-25 منٹ
پکانے کا وقت :35-40 منٹ
افراد :افراد 3-4
0 Comments
Post a Comment