چکن کے اجزاء:
چکن بون لیس آدھا کلو
پھینٹا ہوا انڈہ 1عدد
میدہ 2کھانے کے چمچ
کارن فلور 2کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ 1چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1کھا نے کا چمچ
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
سرکہ 1کھانے کا چمچ
سویا ساس 1چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
کارن فلور 2کھانے کے چمچ
پانی 1کپ
نمک 1چائے کا چمچ
گارلِک پامیزن ڈِپ اجزاء:
لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
زیتون کا تیل 1کھانے کا چمچ
مایونیز 1کپ
چینی 1چائے کا چمچ
پامیزن چیز آدھا کپ
سرکہ 1چائے کا چمچ
لیموں کا رس 2چائے کے چمچ
کالی مر چ 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
کٹی لال مرچ 1چائے کا چمچ
تازہ بیزل 1چائے کا چمچ
خشک تھائم 1چائے کا چمچ
کیچپ 1کھانے کا چمچ
اسمبلنگ کے اجزاء:
آلو 3عدد
سوسہ ڈو 1عدد
ترکیب:
ایک باؤل میں میدہ، پانی اور نمک ڈال کر مکسچر بنا لیں اور آلوؤں کو کاٹ کر دس منٹ کے
لئے اس میں بھگو دیں۔
اب ایک باؤل میں انڈہ، کارن فلار، نمک، کالی مرچ، لال مرچ پاؤڈر، لیموں کا رس، سرکہ، سویا ساس، ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
پھراس میں چکن کیوبز کو دس سے پندرہ منٹ کے لئے میرینیٹ کر لیں۔
اب ڈو کو بیل کر کسی گول سانچے کی مدد سے ڈو کو گولائی میں کاٹ لیں۔
گارلِک پامیزن ڈِپ ترکیب:
ایک باؤل میں ادرک لہسن پیسٹ، زیتون کا تیل، مایونیز، چینی، پامیزن چیز، سرکہ، لیموں کا رس، کالی مر چ، نمک، کٹی لال مرچ، بیزل، تھائم اور کیچپ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
اسمبلنگ ترکیب:
ایک آلو لے کر اسے آدھا موڑ لیں اور اس کے درمیان میں چکن کیوب رکھ کر ٹوتھ پِک کی مدد سے اسے پیرو لیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں بٹرفلائے چکن فرائی کر لیں جب تک کرسپی ہوجائے۔
گارلِک پامیزن ساس کے ساتھ گرما گرم بٹر فلائے چکن سرو کریں۔
تیاری کا وقت :10 منٹ
پکانے کا وقت :15 منٹ
افراد :افراد 6
0 Comments
Post a Comment