ٹیکس میکس کرسٹ پیزا ریسپی
ڈو کے اجزاء:
میدہ آدھا کلو
نمک آدھا چائے کا چمچ
خمیر 1چائے کا چمچ
چینی 1چائے کا چمچ
کھا نے کا تیل 2کھانے کے چمچ
ٹیکس میکس سیزننگ کے اجزاء:
چِلی پاؤڈر 2کھانے کے چمچ
پیپریکا 1کھانے کا چمچ
اوریگانو 1کھانے کا چمچ
لہسن پاؤڈر 1چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
چکن کے اجزاء:
کھانے کا تیل 1کھانے کا چمچ
چکن قیمہ آدھا کلو
ٹیکس میکس سیزننگ 2کھانے کے چمچ
ٹوپنگ کے اجزاء:
پیزا سوس حسبِ ضرورت
مشروم سلائس حسبِ ضرورت
شملا مرچ حسبِ ضرورت
سویٹ کارن حسبِ ضرورت
کالازیتون حسبِ ضرورت
جیلپینو حسبِ ضرورت
اننا س حسبِ ضرورت
موزریلا چیز حسبِ ضرورت
چیڈر چیز حسبِ ضرورت
اوریگانو چھڑکنے کے لئے
کٹی لال مرچ چھڑکنے کے لئے
ڈو ترکیب:
ایک باؤل میں میدہ،نمک، خمیر، چینی،کھانے کا تیل ڈال کر تھوڑا تھوڑا پانی ڈالیں اور نرم ڈو گوندھ لیں۔
اب کلنگ سے پانچ سے دس منٹ ڈھک کر رکھ دیں۔
سیزننگ ترکیب:
ایک باؤل میں چِلی پاؤڈر، پیپریکا، اوریگانو، لہسن پاؤڈر، نمک اور کالی مرچ ڈال کر
چکن ترکیب:
ایک باؤل میں چکن قیمہ اور ٹیکس میکس سیزننگ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں چکن قیمہ ڈالیں اور درمیانی ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ پکائیں۔
اسمبلنگ:
دس انچ پیزا بنانے کے لئے ایک سو پچیس گرم ڈو لیں۔
اب اپنے ہاتھوں کو گریس کر کے ڈو بیل لیں اور پیزا پین میں پھیلا دیں۔
پھر کانٹے سے نشان لگاکر پیزا سوس، تیار کیا ہوا قیمہ اور موزریلا چیز پھیلا دیں۔
اب اس پر چیڈر چیز، مشروم، شملا مرچ، سویٹ کارن، کالا زیتون، جیلپینو اوراننا س ڈالیں۔
پھر اس پر اوریگانو اور کٹی لال مرچ چھڑک دیں۔
اب پہلے سے گرم اوون میں دو سو پچاس کے درجہ حرارت پر دس سے بارہ منٹ پکائیں۔
مزیدار ٹیکس میکس پیزا تیار ہے۔
تیار ی کا وقت: 15-20منٹ
پکانے کا وقت: 35-40منٹ
افراد: 2-3
0 Comments
Post a Comment