In a bowl, add mutton mince, mustard oil, salt, chili powder, turmeric powder, green chilies, and fresh coriander. Mix well with hand and let it rest for 30 minutes to 1 hour.
In a grinder, add dried coconut, poppy seeds, black cardamom, green cardamom, cloves, black peppercorns, cumin seeds, cinnamon stick and grind into ground powder and set aside.
Now take a pan, add oil and let it heat, add sliced onion and cook until light golden brown, then add bay leaf and ginger garlic paste, cook for 2-3 minutes.
Now add marinated mince and mix well until changes color.
Cover and cook for 10-15 minutes on low flame.
Now that the water has dried, add tomatoes and cook until tomatoes get soft.
Now add salt, chili powder, coriander powder, and prepared masala and let cook for about 2-3 minutes, mixing occasionally and then cover the lid and cook for about 10 more minutes on low flame.
As the oil separates, add fenugreek leaves and mix. Add Coriander leaves and turn off the flame.
Directions for lacha paratha:
In a bowl add flour, ghee, salt, sugar and mix all together well.
Add milk and gradually add water. Knead medium soft dough. Cover it with cling. Let it rest for 30 minutes.
Divide the dough into 4 equal parts. Roll out the dough and brush butter and dust it with flour.
Roll it into a long tube shape, brush butter on top and roll it again into circle shape.
Dust some flour and roll it out in flat circle shape.
Heat a flat pan, place paratha on it, add ghee on top and cook from both sides until light golden brown.
Serve your hyderabadi mutton keema with lacha paratha and enjoy.
Preparation time: 10 minutes
Cooking time: 30-40 minutes
Serving: 4-5 persons
حیدرآبادی مٹن قیمہ ریسپی
میرینیشن کے اجزاء:
مٹن قیمہ 1کلو
مسٹرڈ آئل 3کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ضرورت
کٹی لال مرچ 1اورآدھا چائے کا چمچ
ہلدی 1چائے کا چمچ
سبز مرچیں 3کھانے کے چمچ
تازہ دھنیا آدھا کپ
مصالحہ بنانے کے اجزاء:
ناریل 2کھانے کے چمچ
خشخاش 2کھانے کے چمچ
کالی الائچی 1عدد
سبز الائچی 2عدد
لونگ 3-4عدد
ثابت کالی مرچ 20-25عدد
ذیرہ 2کھانے کے چمچ
دارچینی 1عدد
گریوی بنانے کے اجزاء:
کھانے کا تیل آدھا کپ
پیاز 1کپ
کڑی پتا 2عدد
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
ٹماٹر 1کپ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
خشک میتھی 1کھانے کا چمچ
پانی آدھا کپ
تازہ دھنیا گارنش کے لئے
لچھا پراٹھا بنانے کے اجزاء:
میدہ 2کپ
گھی 2کھانے کے چمچ
نمک 1چائے کا چمچ
چینی 1چائے کا چمچ
دودھ 1چوتھائی کپ
پانی حسبِ ضرورت
مکھن حسبِ ضرورت
ترکیب:
ایک باؤل میں مٹن قیمہ، مسٹرڈ آئل، نمک، چِلی پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، سبز مرچیں اور تازہ دھنیا ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کرکے تیس منٹ یا ایک گھنٹہ سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب ایک گرینڈر میں ناریل، خشخاش، کالی الائچی، سبز الائچی، لونگ ثابت کالی مرچ، ذیرہ اور دار چینی ڈال کر اچھی طرح گرینڈ کر لیں۔
پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں پیاز گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں۔
اب اس میں کڑی پتا اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں۔
پھر اس میں میرینیٹ کیا ہوا قیمہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھکن سے ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ پکائیں۔
جب پانی خشک ہوجائے تو اس میں ٹماٹر ڈال کر نرم ہونے تک پکائیں۔
اب اس میں نمک، چِلی پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور تیار کیا ہوا مصالحہ ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں اور ہر تھوڑی دیر بعد اس میں چمچ ہلاتے رہیں۔
پھر ڈھکن سے ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر دس منٹ اور پکائیں۔
جب آئل علیحدہ ہوجائے تو اس میں میتھی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب دھنیے کے پتے ڈالیں اور چولہا بند کر دیں۔
لچھا پراٹھا بنانے کی ترکیب:
ایک باؤل میں میدہ، گھی، نمک اور چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں دودھ ڈال کر تھوڑا تھوڑا پانی ڈالیں اور نرم ڈو گوندھ کر تیس منٹ ڈھک کر رکھ دیں۔
پھر ڈو کو چار برابر حصوں میں کاٹ کر بیل لیں اور برش سے مکھن لگا کر میدہ چھڑکیں۔
اب اس کو لمبی شکل میں بیل کر برش سے مکھن لگائیں اور دوبارہ گول پیڑا بنا لیں۔
پھر تھوڑا سا میدہ چھڑک کر گولائی میں بیل لیں۔
اب توے کو گرم کر کے اس پر پراٹھا رکھیں اور گھی لگاکر دونوں سائیڈوں سے لائٹ گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں۔
0 Comments
Post a Comment