چکن قیمہ آدھا کلو
پیاز 1کپ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر 1چوتھائی چائے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
کٹا ہوادھنیا 1چائے کا چمچ
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
سبز دھنیا 3کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
سبز مرچیں 1کھانے کا چمچ
بیسن آدھا کپ
کٹی لال مرچ 1کھانے کا چمچ
انڈہ 1عدد
گریوی کے اجزاء:
دال مونگ 1کپ
دال مسور 1کپ
پیاز 1کپ
بلینڈ کئے ہوئے ٹماٹر 1کپ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کاچمچ
ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
تڑکا کے اجزاء:
ذیرہ 1کھانے کا چمچ
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
کڑی پتا 1عدد
ثابت لال مرچیں 5-6عدد
کباب بنانے کی ترکیب:
ایک باؤل میں چکن قیمہ، پیاز، ادرک لہسن پیسٹ، گرم مصالحہ، ذیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، نمک، سبزمرچیں،بیسن،کٹی لال مرچ اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کریں۔
اب ہاتھوں کو گریس کر کے تیار کئے ہوئے مکسچر سے انڈے کی شکل کے کباب بنا کر لائٹ
گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں، کباب تیار ہیں۔
گریوی بنانے کی ترکیب:
دال مونگ اور دال مسور کو آدھے گھنٹے کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈالیں اور تین سے چار منٹ پکائیں۔
پھر اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں لال مرچ پاؤڈر، ہلدی اور نمک ڈال کر پانچ سے چھ منٹ پکائیں۔
پھر اس میں پسے ہوئے ٹماٹر، دالیں اور حسبِ ضرورت پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب دالوں کو ہلکی آنچ پر تیس سے چالیس منٹ اچھی طرح گلنے تک پکائیں۔
پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں ذیرہ، لال مرچیں اور کڑی پتا ڈال کر لائٹ گولڈن براؤن ہونے تک مکس کرتے جائیں، گریوی تیار ہے۔
گریوی کو تیار کئے ہوئے کبابوں پر ڈال دیں۔
تیاری کا وقت: 15-20منٹ
پکانے کا وقت: 35-40منٹ
افراد: 5-6
0 Comments
Post a Comment