چکن بنانے کے اجزاء:
چکن بون لیس آدھا کلو
میدہ 4کھانے کے چمچ
انڈہ 1عدد
نمک حسبِ ذائقہ
سفید مرچ 1چائے کا چمچ
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
سوس بنانے کے اجزاء:
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
لہسن 1کھانے کا چمچ
کٹی لال مرچ 1کھانے کا چمچ
کیچپ 1اور آدھا کپ
سرکہ 4کھانے کے چمچ
سویا سوس 2کھانے کے چمچ
ووسٹر شائر سوس 2کھانے کے چمچ
کارن فلار حسبِ ضرورت
ثابت لال مرچیں 5-6عدد
کالی مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
پانی 2کپ
چِلی سوس 1کھانے کا چمچ
ہرا پیاز گارنش کے لئے
چکن بنانے کے اجزاء:
ایک باؤل میں چکن کے ٹکڑے، میدہ، انڈہ، نمک، سفید مرچ اور کھانے کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے پندرہ سے بیس منٹ سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب میرینیٹ کئے ہوئے چکن کو درمیانی ہلکی آنچ پرگولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں اور نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
سوس بنانے کی ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں لہسن اور ثابت لال مرچیں ڈال کر ایک منٹ بھون لیں۔
اب اس میں سرکہ، کیچپ، نمک، کالی مرچ، کٹی لا ل مرچ، سویا سوس، ووسٹر شائر سوس اور چِلی سوس ڈال کر دو منٹ اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اس میں چکن کے ٹکڑے اور پانی ڈال کر تین منٹ پکائیں۔
اب پانی میں مکس کیا ہوا کارن فلار ڈالیں اور اچھی طرح پکا لیں۔ پھر توے کو گرم کر کے اس پر مکھن لگائیں اور اس پر تیار کیا ہوا چکن منچورین ڈال دیں۔
اب سبز دھنیے سے گارنش کر کے فرائیڈ رائس کے ساتھ سرو کریں۔
تیاری کا وقت :15-20 منٹ
پکانے کا وقت :30-35 منٹ
افراد :افراد 4-5
0 Comments
Post a Comment