چکن میرینیشن بنانے کے اجزاء:
چکن فلٹ 2عدد
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
مسٹرڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
کھانے کا تیل 1چائے کا چمچ
سینڈوچ بنانے کے اجزاء:
بریڈ سلائس حسبِ ضرورت
مشروم حسبِ ضرورت
کالا زیتون حسبِ ضرورت
موزریلا چیز حسبِ ضرورت
اوریگانو حسبِ ضرورت
انڈہ 1عدد
میدہ حسبِ ضرورت
چکن میرینیشن ترکیب:
ایک باؤل میں چکن فلٹ، نمک، کالی مرچ ِ، مسٹرڈ پیسٹ اور کھانے تیل ڈال کر اچھی طرح
مکس کرکے پندرہ سے بیس منٹ میرینیٹ کریں۔
اب ایک گرِل پین کو گریس کر کے میرینیٹ کئے ہوئے چکن کو دونوں سائیڈوں سے اچھی طرح لائٹ گولڈن براؤن ہونے تک پکاکر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
چکن سینڈوچ ترکیب:
بریڈ سلائس کے کنارے کاٹ کر بیلنے سے اچھی طرح بیل لیں۔
اب بریڈ سلائس لے کر گیلے ہاتھوں میں ہلکا سا دبائیں۔
پھر بریڈ کی ایک سائیڈ پر پکا ہوا چکن، مشروم، کالا زیتون اور موزریلا چیز رکھیں۔
اب اس پر اوریگانو چھڑکیں اور دونوں سائیڈو ں کو برش سے انڈہ لگائیں کر تکون کی شکل میں بند کر دیں۔
پھراپنی انگلیوں سے کناروں کو دبائیں اور دوبارہ دونوں سائیڈوں کو برش سے انڈہ لگائیں۔
اب تیار کئے ہوئے سینڈوچ کو میدے میں کوٹ کریں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔
پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے سینڈوچ کو دونوں سائیڈوں سے لائٹ گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
مزیدار سینڈوچ تیار ہے۔
تیاری کا وقت: 10منٹ
پکانے کا وقت: 15منٹ
افراد: 3-4
0 Comments
Post a Comment