پالک پنیر اجزاء
پالک ایک کلو
میٹھا سوڈا ایک چائے کا چمچ
کھانے کا تیل تین کھانے کے چمچ
میدہ ایک کھانے کا چمچ
پنیر 200گرام
پیاز ایک عدد
ثابت زیرہ ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ 5گرام
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
ٹماٹر دو عدد
ہرا دھنیا 10گرام
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کاچمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
کریم تین کھانے کے چمچ
سوکھی میتھی ایک کھانے کا چمچ
مکھن دو کھا نے کے چمچ
پالک پنیر ترکیب
۔ ایک برتن میں پانی لیں اور اس میں میٹھا سوڈا اور پالک ڈا ل کر آٹھ سے دس منٹ تک اُبال لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں میدہ لگا پنیر ڈا ل کر لائٹ براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔
۔اب گرائینڈر میں اُبلی ہوئی پالک اور تھوڑاسا پانی ڈال کر گرائینڈ کر لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں پیاز ،ثابت زیرہ ،ہری مرچ ،ادرک لہسن پیسٹ ،ٹماٹر ،ہرا دھنیا ،نمک،لال مرچ پسی ہوئی ،گرم مصالحہ پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر اور پانی ڈا ل کر تین سے چار منٹ تک پکائیں ۔
۔اب اس میں گراینڈ کی ہوئی پالک ،فرائی کیا ہوا پنیر ،کریم ،سوکھی میتھی اور مکھن ڈال کر پانچ منٹ تک پکا لیں ۔
آپکی مزیدار پالک پنیر تیار ہے ۔
پکانے کا وقت : ایک گھنٹہ افراد : چار
0 Comments
Post a Comment