اجزاء
چکن قیمہ پانچ سو گرام
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
بھونی دال کا پاؤڈر ایک سو گرام
نمک حسبِ ذائقہ
لال مر چ کُٹی ہوئی ایک چائے کاچمچ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
سبز مرچ تین عدد
پیاز ایک عدد
سبز دھنیا پچاس گرام
انڈا ایک عدد
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
ٹماٹر ایک عدد
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈ ر ایک چائے کاچمچ
کریم ایک کپ
پالک ایک کلو
ترکیب
۔ایک باؤل میں چکن قیمہ لیں اوراس میں ادرک لہسن پیسٹ ،بھونی دال کا پاؤڈر ،نمک،لال مرچ کُٹی ہوئی ،لال مرچ پاؤڈر ،دھنیاپاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،سبز مرچ ،پیاز ، سبز دھنیا ،انڈاڈال کر مکس کر لیں اور تیس منٹ تک فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب اس کے کوفتے بنا لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اوراس میں تیار کیے ہوئے کوفتے ڈال کرگولڈن براؤن کر لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اوراس میں ادرک لہسن پیسٹ اورپیاز ڈال کر لائٹ براؤن کر لیں ۔
۔اب اس میں ٹماٹر ،نمک،لال مرچ کُٹی ہوئی ،لال مرچ پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر اور ہلدی پاؤڈر ڈال کر پانچ منٹ تک پکا لیں ۔
۔اب ایک گرائینڈر میں اُبلی ہوئی پالک ڈال کر گرائینڈ کر لیں ۔
۔اب تیارکیے ہوئے مصالحے میں پالک ڈال کر پانچ پکالیں ۔
۔اب اس میں کریم اور تیار کیے ہوئے کوفتے ڈال کر مزید دو سے تین منٹ تک پکالیں ۔
۔آپکے مزیدار پالک کوفتے تیار ہیں ۔
پکانے کا وقت: چالیس منٹ
افراد: چار
0 Comments
Post a Comment