پالک پنیر کوفتہ ریسپی
کوفتے بنانے کے اجزاء:
بیف قیمہ آدھا کلو
گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
دہی 3کھانے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
سبز مرچیں 3-4عدد
پیاز 1عدد
انڈہ 1عدد
بیسن 1چوتھائی کپ
کھانے کا تیل 1کھانے کا چمچ
گریوی بنانے کے اجزاء:
پیاز 1کپ
پسے ہوئے ٹماٹر 1کپ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
ہلدی 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ثابت کالی مرچ 6-7عدد
دارچینی آدھا انچ
خشک میتھی 1چوتھائی کپ
کڑی پتا 1عدد
لونگ 6-7عدد
کریم 1چوتھائی کپ
کاٹیج چیز 1بلاک
پالک 2کلو
کوفتہ ترکیب:
ایک چوپر میں قیمہ، گرم مصالحہ، ادرک لہسن پیسٹ، دہی، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، ذیرہ پاؤڈر، نمک، سبز مرچیں، پیاز، انڈہ اور بیسن ڈال کر اچھی طرح چوپ کر لیں۔
اب ہاتھوں کو گریس کر کے قیمہ مکسچر کے کباب بنا لیں۔
پھر کوفتوں کو ہلکی درمیانی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
گریوی ترکیب:
ایک پین میں پانی گرم کر کے اس میں پالک آٹھ سے دس منٹ ابال لیں اور اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔
اب ایک دوسرے پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈالیں اور ایک منٹ پکا لیں۔
پھر اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور ثابت مصالحے ڈال کر ایک منٹ بھون لیں۔
اب اس میں پسے ہوئے ٹماٹر، نمک، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور ذیرہ پاؤڈر ڈال کر پانچ سے چھ منٹ پکائیں۔
پھر اس میں کوفتے اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر تین سے چار منٹ پکائیں۔
اب اس میں خشک میتھی ڈالیں اور ڈھکن سے ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر پانچ سے دس منٹ پکائیں۔
جب آئل علیحدہ ہونا شروع ہوجائے تو اس میں کاٹیج چیز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس پر کریم ڈالیں اور مزیدار پالک پنیر کوفتہ سرو کریں۔
تیاری کا وقت: 15-20منٹ
پکانے کا وقت: 30-40منٹ
افراد: 5-6
0 Comments
Post a Comment