اجزاء:
مٹن آدھا کلو
پانی 3کپ
پالک آدھا کلو
میتھی 1پاؤ
کھانے کا تیل آدھا کپ
پیاز 1کپ
ٹماٹر 1کپ
ہری مرچیں 5-6
لال مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
بھنا کٹا ذیرہ 1چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
کریم 2-3کھانے کے چمچ
ترکیب:
ایک برتن میں مٹن اور پانی ڈال کر گوشت کو مکمل ابال لیں ۔
ایک برتن میں پالک ، میتھی اور ہری مرچیں ڈال کر 08-10منٹ پکا کر اچھی طرح پیس لیں۔
اب ایک پپین میں کھانے کا تیل ، ادرک لہسن پیسٹ اور پیاز ڈال کر 2منٹ پکا لیں پھر ٹماٹرڈال کر 2منٹ اور پکا لیں ۔
اب اس میں لال مرچ ، دھنیا پاؤڈر، بھنا کٹا ذیرہ، نمک، ہلدی اور ہر ی مرچیں ڈال کر تیل اوپر آنے تک مصالحہ پکا لیں۔
اب گلا ہوا مٹن اور اس میں بچی ہوئی یخنی ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں اور ڈھک کر 4-5
منٹ درمیانی آنچ پر پکائیں۔
پسی ہوئی پالک مٹن میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھک کر 5-6منٹ درمیانی آنچ پر
پکائیں۔
اب کریم اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
ہر ی مرچیں ڈال کر سرو کریں ۔
تیاری کا وقت :15 منٹ
پکانے کا وقت :گھنٹہ 15منٹ(سوا گھنٹہ
افراد :افراد 5-6
0 Comments
Post a Comment