اجزاء:
پالک 1کلو
ّآلو 4عدد
پیاز 1کپ
ٹماٹر 1کپ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
سبز مرچیں 3عدد
کالی لونگ 3-4عدد
ادرچینی 1عدد
کڑی پتا 1عدد
ہلدی 1چائے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
گھی 1کپ
خشک میتھی کے پتے 1کپ
نمک حسبِ ذائقہ
ذیرہ آدھا چائے کا چمچ
ثابت کالی مرچ 08-10عدد
کٹی لال مرچیں آدھا چائے کا چمچ
خشک لال مرچیں 4-5عدد
دودھ 1کپ
ترکیب:
ایک پین میں پالک اور پانی ڈال کر پانچ سے آٹھ منٹ ابال لیں۔
پالک کا رنگ برقرار رکھنے کے لئے ٹھنڈے پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔
اب پالک کو ٹھنڈے پانی سے نکال کر بلینڈر میں ڈالیں اور ساتھ ہی سبز مرچیں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔
پھر ایک پین میں گھی گرم کر کے اس میں پیاز تھوڑی دیر پکا لیں۔
اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور ذیرہ ڈال کر ایک منٹ پکائیں۔
پھر اس میں پسے ہوئے ٹماٹر، ثابت مصالحے، نمک، ہلدی اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر آٹھ سے دس منٹ پکائیں۔
اب اس میں بلینڈ کی ہوئی پالک اور گرم مصالحہ ڈال کر دس منٹ پکائیں۔
پھر اس میں ٹماٹر ڈال کر پانچ سے چھ منٹ پکائیں۔
اب اس میں میتھی اور دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر ڈھکن سے ڈھک کر دس منٹ پکائیں یا جب تک تیل علیحدہ ہو جائے۔
اب اس میں دودھ ڈال کر پانچ منٹ پکائیں۔
پھر ایک الگ پین میں کھانے کا تیل گرم کریں اور ثابت لال مرچیں ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔
اب اس کو تیار کی ہوئی آلو پالک پر ڈالیں اور چاول یا روٹی کے ساتھ سرو کریں۔
تیاری کا وقت :15-20 منٹ
پکانے کا وقت :40-45 منٹ
افراد :افراد 4-5
0 Comments
Post a Comment