اجزاء
اوریو بسکٹ دس عدد
ونیلاآئس کریم حسبِ ضرورت
آئسنگ شوگر ایک چائے کا چمچ
مکھن آدھا کپ
گول رنگ دو عدد
چاکلیٹ سیرپ حسبِ ضرورت
ترکیب
ایک برتن میں اور یو بسکٹ ڈالیں اوراُن کو پیس کرپاؤڈر بنا لیں۔
اب ایک برتن میں مکھن کو گرم کر لیں اور اس کو بسکٹ کے پاؤڈر میں اچھی طرح ملا لیں۔
اب گول رنگ کو ایک ٹرے میں رکھیں او ر بسکٹ کے مکسچرکی تہہ لگا کرمکسچر کو دبا کر برابر کر دیں۔
اب آئسکرئم کی موٹی تہہ لگا لیں اور پھردوبارہ بسکٹ کے مکسچرکی تہہ لگا کرمکسچر کودوبارہ دبا کر برابر کر دیں۔
اب اس کو چار سے چھ گھنٹے کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔
اب اس کو گول رنگ سے باہر نکال لیں اور آئسنگ شوگر اورچاکلیٹ سیرپ ڈال کر پیش کریں۔
آپکی مزے داراوریو میڈنس تیار ہے۔
0 Comments
Post a Comment