اجزاء:
رہومچھلی 2کلو
بیسن 1کپ
نمک حسبِ ذائقہ
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
میدہ 2کھانے کے چمچ
اجوائن آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 2کھانے کے چمچ
کٹی لال مرچ 1کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
سبز مرچ پیسٹ 2کھانے کے چمچ
انڈے 2عدد
گرم مصالحہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
پیپریکا 1چائے کا چمچ
سرکہ 1کپ
پیلا کھانے کا رنگ 1چٹکی
ٹارٹر سو س کے اجزاء:
مایونیز 1کپ
نمک حسبِ ذائقہ
لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ
کھیرا 1چوتھائی کپ
گاجریں 1چوتھائی کپ
سبز پیاز 2کھانے کے چمچ
مچھلی بنانے کی ترکیب:
ایک باؤل میں مچھلی کے پیس، سرکہ، اجوائن اور نمک ڈال کر اچھی طرح دھوئیں اور سائیڈ
پر رکھ دیں۔
اب ایک دوسرے باؤل میں بیسن، لیموں کا رس، میدہ، نمک، ادرک لہسن پیسٹ، کٹی لا ل مرچ، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، سبز مرچ پیسٹ، انڈے، گرم مصالحہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، ذیرہ پاؤڈر، پیپریکا، کھانے کا رنگ او ر حسبِ ضرروت پانی ڈال کرتمام اجزا اچھی طرح مکس کریں۔
پھر مچھلی کو میرینیشن مکسچر میں اچھی طرح میرینیٹ کر لیں اور چار گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں درمیانی ہلکی آنچ پر مچھلی گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
ٹارٹر سوس بنانے کی ترکیب:
ایک باؤل میں مایونیز، لیموں کا رس، نمک، گاجریں، کھیرا اور سبز پیاز ڈا ل کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کریں، سوس تیار ہے۔
تیاری کا وقت :10 منٹ
پکانے کا وقت :25 منٹ
افراد :افراد 3-4
0 Comments
Post a Comment