نو بیک چوکلیٹ بسکٹ کیک اجزاء
بسکٹس 6 ہاف رول
کریم 200گرام
چینی 1-1/2کپ
انڈے 2عدد
کوکو پاؤڈر 3-4کھانے کے چمچ
بادام ،اخروٹ 1/2کپ
چوکلیٹ سوس اجزاء
چوکلیٹ حسب ضرورت
کریم حسب ضرورت
چوکلیٹ سوس ترکیب
۔ایک باؤل میں چوکلیٹ اور کریم ڈال کر دس سے بارہ منٹ تک مائیکروویو کر لیں ۔
نو بیک بسکٹ کیک ترکیب
۔ایک باؤل میں بسکٹس کو ڈال کر پیس لیں ۔
۔اب ایکپین میں کریم لیں اور اس میں چینی اورکوکو پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پکا کر چینی کو
مکس کرلیں ۔
۔اب ایک بیٹر میں انڈے لیں اور اچھی طرح بیٹ کر کے تیار کیے ہوئے کریم کے مکسچر میں ڈال کر دو سے تین منٹ ہلکی آئنچ پر پکا لیں ۔
۔اب ایک برتن میں پسے ہوئے بسکٹس ،کریم کا مکسچر اور اخروٹ ،بادام ڈال کر مکس کرلیں۔
۔اب تیار شدہ مکسچر کو سانچے میں ڈال کر اس پر چوکلیٹ سوس لگا ئیں اور چار سے پانچ گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب اس پر اخروٹ اور بادام ڈا ل دیں ۔
۔آپکا مزیدار نو بیک چوکلیٹ بسکٹ کیک تیار ہے ۔
بنانے کا وقت:تیس منت
افراد:چار عدد
0 Comments
Post a Comment