نو بیک چاکلیٹ کسٹرڈ ٹارٹ اجزاء
رفحان ونیلا کسٹرڈ 6-8 کھانے کے چمچ
اوریو بسکٹ 24-30 عدد
دودھ ایک لیٹر
کوکوا پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ
کیسڑر شوگر آدھا کپ
چاکلیٹ (پگھلی ہوئی) 3 کھانے کے چمچ
مکھن(پگھلا ہوا) 160گرام
سفید چاکلیٹ ٹوپنگ
چیری ٹوپنگ
نو بیک چاکلیٹ کسٹرڈ ٹارٹ ترکیب
دودھ میں کوکوا پاؤڈر اور کیسٹر شوگر ڈال کر اچھی طرح پکا لیں۔
اب آدھا کپ دودھ میں رفحان ونیلا کسٹرڈ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور تیار کیے ہوئے دودھ میں ڈال دیں۔
نوٹ(برتن میں چمچہ مسلسل ہلاتے رہیں ) جب کسٹرڈ گاڑھا ہو جائے تو اس میں پگھلی ہوئی چاکلیٹ دال لیں اور اچھی طرح ملا لیں۔
اب اس میکیچر کو فوڈ پرو سیسر میں ڈال کر ملایم ہونے تک گرائینڈ کر کے نکال لیں۔
اب اوریو بسکٹ کو گرایئنڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔
اب اس میں پگھلا ہوا مکھن ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
اب اس کو ٹارٹ ٹرے میں پھیلا کر اچھی طرح دبالیں اور ایک گھنٹہ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
اب اس پر تیار کیا ہوا رفحان کسٹرڈ مکیچر ڈال دیں اور چار سے پانچ گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
سفید چاکلیٹ اور چیری سے ٹوپنگ کر لیں۔
آپکا مزے دارنو بیک چاکلیٹ کسٹرڈ ٹارٹ تیار ہے۔
پکانے کا وقت: تیس منٹ
افراد: آٹھ سے دس
0 Comments
Post a Comment