ملائی بوٹی ہانڈی وِدگریوی ریسپی
چکن کے اجزاء:
چکن بون لیس 1کلو
سفید مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
کریم 1کھانے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
سبز مرچیں 1کھانے کا چمچ
دہی 2کھانے کے چمچ
لیموں کا رس 2کھان کے چمچ
کاجو پیسٹ کے اجزاء:
کاجو 10-12عدد
خشخاش 1کھانے کا چمچ
گریوی بنانے کے اجزاء:
پیاز 1کپ
کاجو 2کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
سبز مرچیں 1کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
دہی 1کپ
دودھ 1کپ
کریم آدھا کپ
خشک میتھی 1کھانے کا چمچ
چکن بنانے کی ترکیب:
ایک باؤل میں چکن، سفید مرچ، ادرک لہسن پیسٹ، کریم، ذیرہ پاؤڈر، نمک، سبز مرچیں، دہی اور لیموں کا رس ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کریں اور دو سے تین گھنٹے میرینیٹ کر لیں۔
اب سیخوں پر چکن لگا ئیں اور کوئلوں پر اچھی طرح پکنے تک پکائیں۔
پیسٹ ترکیب؛
ایک بلینڈر میں خشخاش اور کاجو ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
گریوی ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل گر م کرکے اس میں پیاز ڈال کر تھوڑا سا پکا لیں۔
اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر تین سے چار منٹ پکائیں۔
پھر اس میں تیار کی ہوئیء کاجو پیسٹ، کالی مرچ، سفید مرچ، نمک، سبز مرچیں اور ذیرہ پاؤڈر ڈال کر تین منٹ پکائیں۔
اب اس میں دہی ڈال کر آئل علیحدہ ہونے تک پکائیں۔
پھر اس میں دودھ ڈال کر پانچ سے چھ منٹ پکائیں۔
اب اس میں کریم اور تیار کی ہوئی ملائی بوٹی ڈال کر تین سے چار منٹ پکائیں۔
پھر آخر میں میتھی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
مزیدار باربی کیو ملائی گریوی تیار ہے۔
تیار ی کا وقت: 15-20منٹ
پکانے کا وقت: 25-30منٹ
افراد: 3-4
0 Comments
Post a Comment