اجزاء:
بیسن 3کپ
میدہ 1اورآدھا کپ
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
دہی 3کھانے کے چمچ
دھنیا آدھا کپ
پیاز 1عدد
ہری مرچیں 2-3عدد
کٹی لال مرچیں 1چائے کا چمچ
کٹا ہوا ذیرہ 1چائے کا چمچ
کٹا ہوا دھنیا 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
اجوائن آدھا چائے کا چمچ
ہلدی 1چوتھائی چائے کا چمچ
پانی حسبِ ضرورت
گھی حسبِ ضرورت
چٹنی اجزاء:
کھانے کا تیل 2-3کھانے کے چمچ
سرسوں کے بیج 1چوتھائی چائے کا چمچ
ذیرہ 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
چینی آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ
ٹماٹر 3عدد
لہسن کی جویں 4-5عدد
ادرک 1چائے کا چمچ
ثابت لال مرچ 6-7عدد
ترکیب:
ایک باؤل میں میدہ، بیسن، کھانے کا تیل، دہی، دھنیا، پیاز، ہری مرچیں ، لال مرچیں، کٹا ہوا
ذیرہ، کٹا ہوا دھنیا، نمک، اجوائن اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
اب تھوڑا تھوڑا کر کے پانی ڈالیں اور ڈو گوندھ کر 15-20منٹ کے لئے سائیڈ پر رکھ دیں۔
چٹنی ترکیب:
ایک بلینڈر میں ٹماٹر، لہسن کی جویں،ادرک اور ثابت لال مرچیں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں اجوائن اور ذیرہ ڈال کر ایک منٹ بھون لیں۔
پھر اس میں ٹماٹروں کا مکسچر اور نمک ڈال کر ٹماٹر گلنے تک پکائیں۔
اب چینی اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
تیاری کا وقت :20 منٹ
پکانے کا وقت :08-10 منٹ
افراد :افراد 06-08
0 Comments
Post a Comment