بٹر چکن تکہ ریسپی
میرینیشن کے اجزاء:
چکن بون لیس آدھا کلو
مکھن 2کھانے کے چمچ
دہی 1چوتھائی کپ
ٹماٹر کیچپ 2کھانے کے چمچ
کاجو پیسٹ 1کھانے کا چمچ
خشک میتھی 1چائے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
کریم 2کھانے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ہلدی 1چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
سوس بنانے کے اجزاء:
مکھن 1کھانے کا چمچ
بچی ہوئی میرینیشن 1کپ
چِلی گارلِک سوس 1کھانے کا چمچ
تبیسکو سوس آدھا کھانے کا چمچ
ترکیب:
ایک باؤل میں چکن کے ٹکڑے، مکھن، دہی، ٹماٹر کیچپ، کاجو پیسٹ، میتھی، گرم مصالحہ، کریم، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، ذیرہ پاؤڈر، ادرک لہسن پیسٹ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے ایک سے دو گھنٹے کے لئے میرینیٹ کرلیں اور لکڑی کی سیخوں پر میرینیٹ کیا ہوا چکن لگا دیں۔
اب ایک گرِل پین کو گریس کر کے اس پر چکن سیخیں رکھیں اور دونوں سائیڈوں سے اچھی طرح پانچ سے سات منٹ پکائیں۔
پھر ایک پین میں مکھن پگھلا کر بچی ہوئی میرینیشن، چِلی سوس اور تبیسکو سوس ڈال کرپانچ سے چھ منٹ پکائیں۔
مزیدار بٹر چکن تکہ تیار ہے۔
تیاری کا وقت: 10-15منٹ
پکانے کا وقت: 20-25منٹ
افراد: 3-4
0 Comments
Post a Comment